ٹل پولیس کی کامیاب کارروائی -بڑی تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ٹل: ڈی پی اوشاہداحمدخان کے مطابق پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے. ٹل پولیس نے تورپل چیک پوسٹ پرناکہ بندی کے دوران فلائنگ کوچ گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برامدکرلیاہے. ڈی پی اوشاہداحمدخان کے مطابق کامیاب کاروائی جوائنٹ فرنٹئیر چیک پوسٹ تورپل پر عمل میں لائی گئی ہے. کاروائی میں ہتھیاروں کے بین الاضلاعی اسلحہ سمگلرکوگرفتارکرلیاگیاہے.پکڑے گئے اسلحے میں 09عددبندوق’01کلاشنکوف اور15چارجرز شامل ہیں۔پکڑاگیااسلحہ پشاورسے صدہ ضلع کرم کوسمگل کیاجارہاتھا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، 120 کلو چرس برآمد ہونے پر ملزمان کو عمر قید کی سزا