نوجوان لڑکا اور لڑکی غیرت کے نام پر قتل ہونے کا معاملہ

پشاور: نوجوان لڑکا اور لڑکی غیرت کے نام پر قتل کا معاملہ ، پولیس نے قبر کندوں کی مدد سے قبروں کا سراغ لگالیا ، مبینہ قبروں کی شناخت کے بعد قبروں پر پولیس اہلکار تعینات کر دئے ، دیر کالونی میں کچھ روز قبل لڑکا اور لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیاگیا تھا ، مقتولین کے اہل خانہ کا غیرت کے نام پر قتل سے انکار ،

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

اہلخانہ کے ابتدائی بیان کے مطابق لڑکا ایکسیڈنٹ اور لڑکی ہوائی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے ، مقتولین کے اہل خانہ نے دونوں کو بغیر جنازے خاموشی سے دفنادیا تھا ، پولیس کی اہل علاقہ کی بیانات پر کارروائی ،3افراد گرفتار کر لئے گئے۔

مزید پڑھیں:  نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام احسن اقدام ہے، زاہد چن زیب