خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے ابتک 1238 افراد جانبحق ہوئے ہیں۔ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62 کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 36 ہزار 153 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 افراد صحت یاب ہوگئے۔ صوبے میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 32 ہزار 404 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، خوشاب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ