Untitled 1 106

آرمی چیف کا فوج کو کراچی میں ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک (اسلام آباد):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لوگوں کی مدد کے لیے فوج کی کراچی کور کو حکم دے دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی مدد کے لیے کراچی کور فلڈ ریلیف آپریشن کا فوری آغاز کرے، شہر کے مختلف حصے بارشوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، اس کےعلاوہ کیرتھرکی پہاڑیوں پربھی موسلادھاربارش ہوئی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق تیزبارشوں سے لتھ اور تھڈو ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی آگیا، دوسری جانب کے الیکٹرک کاگرڈ بچانے کےلیے آرمی کی ٹیمیں مہران نالہ پر سرگرم عمل ہیں، ایم نائن کو بچانے اور پانی کا بہاؤ کنٹرول کرنے کے لیے آرمی انجینئرز نے 200 میٹر طویل اور 4 فٹ اونچا بند باندھ دیا ہے جب کہ بارش کے پانی سے متاثرہ لوگوں کوکھانے پینے کی اشیا فراہم کی گئیں،آرمی چیف نے حکم دیا تھا کہ فوج کی کراچی کو فلڈ ریلیف آپریشن تیز کرے اور متاثرہ عوام کا مکمل خیال رکھا جائے، نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے نے کراچی کے نالے اور ان کے چوک پوائنٹ کلیئر کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کی کابینہ سےمنظوری کاامکان