639728 3546644 mahmood khan cm akhbar 1

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا مدین سوات میں بارش سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس

ویب ڈسک (سوات):وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا مدین سوات کے شاگرام اور تیرات نالوں میں طغیانی سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار۔ غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی،
محمود خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت دی. لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے کاروائی تیز کرنے کے احکامات۔ متاثرین کو فوری طور پر امدادی سامان اور دیگر اشیائے ضروریہ پہنچائی جائیں، متاثرہ گھروں کے مکینوں کے لئے عارضی رہائش کا بندوبست کیا جائے، صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے، متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا جاری کر دیا گیا