maryam nawaz announces return to pakistan on friday 1572334469 3885

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کے 7روزہ دورہ گلگت بلتستان کی تفصیلات جاری

ویب ڈیسک(اسلام آباد)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے دورہ گلگت بلتستان کی تفصیلات جاری کردیںہیں۔مریم نواز شریف انتخابی مہم کے سلسلے میں 7 روز گلگت بلتستان میں قیام کریں گیاور5 نومبر کو سکردو پہنچیں گی ۔
5 نومبر کو غواری،6 نومبر کو سکردو اور 7 نومبر کو دمبوداس جلسوں سے خطاب کریں گی 8 نومبر کو گوہکوچ،10 نومبر کو استور اور 11 نومبر کوچلاس میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی ۔ 6 نومبر کو شگر سے سکردو تک ریلی نکالی جائے گی 7 نومبر کو مریم نوازشریف دمبوداس میں منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کریں گی ۔
مسلم لیگ (ن)گلگت بلتستان کے صدر اور سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن مریم نوازشریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے ۔ 8 نومبر کو گاہکوچ جائیں گی۔
مسلم لیگ (ن)ڈسٹرکٹ غذر کے زیراہتمام استقبالیہ میں شرکت کریں گی ،اورمسلم لیگ (ن)کی گلگت بلتستان میں پانچ سال کی حکومت کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ پا کستان مسلم لیگ ن میڈیا ڈیپارٹمنٹدورے کے دوران مریم نوازشریف پارٹی امیدواروں، عہدیداروں، کارکنان، نوجوانوں اور بزرگ عمائدین سے ملاقات کریں گی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں ڈینگی کے وار ،2 زندگیاں نگل لیں