700x320 1

مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ: ایک ہفتے میں مہنگائی 0.12 فیصد کم ہوگئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد ): ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ایک ہفتے میں مہنگائی 0.12 فیصد کم ہوگئی، مہنگائی کی شرح کم ہوکر 8.93 فیصد پر آگئی، حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں، ایک ہفتے میں ٹماٹر اوسط 50 روپے فی کلو سستا ہوا، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 39 روپے سستا ہوا،حالیہ ہفتے چینی اوسط ایک روپے 98 پیسے فی کلو سستی ہوئی، چینی کی اوسط قیمت 103.47 سے کم ہوکر 101.49 روپے فی کلو ہوگئی، دال مونگ اوسط تقریبا 5 روپے فی کلو سستی ہوئی، انڈے,چاول,پیٹرول,ڈیزل اور کیلا بھی سستا ہوا۔
ادارہ شماریات کے رپورٹ کے مطابق حالیہ 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مرغی برائلر زندہ 18 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 86 روپے مہنگا ہوا،پیاز تقریبا 5 روپے فی کلو مہنگا ہوا،حالیہ ہفتے لہسن 9 روپے فی کلو مہنگا ہوا ، آلو کی قیمت میں ڈھائی روپے فی کلو مہنگا اضافہ ہوا، دال چنا,دال مسور اور دال ماش بھی مہنگی ہوئی،ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہونگے