pdm jalsa

مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کل ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آبا)د مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کل ہوگا۔اجلاس اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سینٹررل سیکریٹریٹ میں دو پہر دو بجے ہوگا۔اجلاس میں میاں محمد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کا امکان ہے۔اجلاس میں پی ڈی ایم کی دیگر تمام جماعتوں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کو مزید موثر بنانے کے لئے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا ۔
مولانا فضل الرحمان کا پی ڈی ایم میں شامل پارٹیز کی قیادت سے رابطے کیے شاہد خاقان عباسی امیر حیدر ہوتی, محمود اچکزئی آفتاب شیرپا, اختر مینگل, اویس نورانی بھی اجلاس می شرکت کریں گے جس میں حکومت مخالف تحریک کے اگلے مرحلہ پر مشاورت ہو گی۔

مزید پڑھیں:  افغانستان بدامنی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون پر تیار