209344 8523196 updates

وزیراعظم آج بھی یوٹرن لے کروزیراعظم ہاوس میں رہنا پسند کریگا یا گھر جائے گا۔ سراج الحق

ویب ڈیسک (بونیر): بونیرمیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا جلسہ سے خطاب، بونیری عوام نے ثابت کردیا کہ یہ سب جماعت اسلامی کے ساتھ ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ سو لوگ اگر میرے خلاف نکلے تو استعفیٰ دونگا، بونیری عوام ہزاروں کے تعداد میں نکلے ہیں ابھی ان کو اپنا وعدہ یاد ہونا چاہئے، وزیراعظم آج بھی یوٹرن لے کروزیراعظم ہاوس میں رہنا پسند کریگا یا گھر جائے گا، سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں انقلاب لانا چاہتے ہے،

جماعت اسلامی حقیقی معنوں میں پاکستان کو بنائے گا، پی پی پی اور ن لیگ کے بعد پی ٹی آئی نے ملک کا بھیڑا غرق کردیا، پی ٹی آئی نے عوام کا کون نچھوڑا، اسی پارٹی نے عوام کو بے روزگار کردیا، ایک وعدہ بھی اس حکومت نے پورا نہیں کیا، اگر جھوٹ کا مقابلہ ہوجائے تو عمران خان اس کو بھی جیت جائے گا، ٹرمپ کے چلے جانے کے بعد عمران خان کے جانے کا انتظار ہے، ابھی عمران خان کے پاس تقریر کے لیے کوئی موذو نہیں ہے، تقریر سے پہلے اپنے وزرا سے کہتے ہے کہ آج کیا کہنا ہے، پی ٹی آئی کے وزرا ایک دوسروں کو نالائق کہتے کہتے شروع ہوگئے ہیں، حکومت نے 50 لاکھ گھر میں ایک بھی نہیں دیا، مہنگائی نے عوام کو رولا کے رکھ دیا، پچپن روپے کلو ملنے والا چینی ایک سو دس میں مل رہی ہے،

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف مذاکرات میں چین کا تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم
مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں گھریلو تنازعہ پر پولیس اہلکار قتل

یہ حکومت کا تبدیلی افسروں کو تبدیل کرنے کو کہتے ہے، موجودہ پارٹیوں کی لڑائی اپنے مفادات کا ہیں، موقع ملا تو ان سب پارٹی والے کرپٹ لوگوں کو جیل میں ڈالونگا، میں بونیر کا ٹمپریچر چیک کرنے آیا ہوں سراج الحق کا بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور پشاور جانے کے لیے کتنے لوگ ہمارا ساتھ دیگا، ہمارے جلسے اسلام آباد اور پشاور میں بھی ہونگے۔