701015 6485260 faraz updates 4

پاکستان سیٹیزن پورٹل قوم کیلئے وزیراعظم کا ایک تحفہ ہے.شبلی فراز

ویب ڈیسک (اسلام آباد):فاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹپیغام میں کہا کہ عوام کو عوامی اداروں سے جوڑنے والا پاکستان سیٹیزن پورٹل قوم کیلئے وزیراعظم عمران خان کا ایک تحفہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ دفاترکے چکر لگائے بغیر کوئی بھی شہری اپنا مسئلہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ اٹھا سکتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل : انکوائری رپورٹ آج وزیراعظم کوپیش کی جائے گی

عمران خان نے شفافیت اور شکایت کے ازالے کیلئے رسائی دے کر لوگوں کے دل جیت لیے ۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کوطاقتوراور با اختیار بنانا وزیر اعظم عمران خان کا نصب العین ہے۔ تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 70 ہزار بیرونِ ملک مقیم پاکستانی پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کامعاملہ:پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

انہیں پہلی بار اپنے مسائل کے حل کی سہولت گھر بیٹھے میسر آئی ہے۔ وزیر اعظم خود درخواستوں اور شکایات کے ازالے کیعمل کی نگرانی کرتے ہیں۔