مانسہرہ: کرونا وائرس کی دوسری لہر کیوجہ سے مختلف مقامات پرسمارٹ لاک ڈاٶن لگانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (مانسہرہ):کرونا وائرس کی دوسری لہر کیوجہ سے مانسہرہ شہر کے مختلف مقامات پرسمارٹ لاک ڈاٶن کا فیصلہ، اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی دوسری لہر کیوجہ سے مختلف مقامات کو سمارٹ لاک ڈاٶن کے تحت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 

جن میں ڈسٹرکٹ کونسل آفس ملحقہ گلی، اکبرخان روڈ قبرستان ملحقہ گلی، گورنمٹ ہائی سکول نمبر3 فاربوائز گلی، بنگش ہسپتال ملحقہ گلی، اکبرخان روڈ فرینچروالی گلی، شنکیاری روڈ السید پلازہ سے ملحقہ گلی تا لوہا بانڈہ کبری مسجد گلی، غازیکوٹ ٹاٶن شپ گیٹ دائیں طرف مین روڈ تا ایم ڈی اۓ آفس تا ڈی سیکٹر روڈ تا مٹاں والی زیارت بالمقابل دو چھوٹے روڈ سمارٹ لاک ڈوان کا فیصلہ کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان
مزید پڑھیں:  ہنگو: موٹر کار اورٹرک کے درمیان تصادم میں 2خواتین جاں بحق

جبکہ شہر بازار ملحقہ مارکیٹں صبح 8 بجے تا 5 بجے شام تک کھولنے اور بند کرنے کے آرڈر جاری ہو گئے ہیں، جبکہ سمارٹ لاک ڈوان و ایس او پیز آپریشن کی ڈی سی ڈاکٹر قاسم علی خان براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔