الحق قادری

حج فارم پر ختم نبوت کے حوالے سے پھیلائی گئی افواہوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں- وفاقی وزیر مذہبی امور

اسلام آباد : وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کے ختم نبوت پر ہم سب کا پختہ عقیدہ ہے.حج فارم میں ختم نبوت کا خانہ موجود ہے. حج فارم کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے.پہلے حصے میں بنیادی معلومات اور دوسرے حصے میں دیگر معلومات ہیں.

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حج فارم پر ختم نبوت کے حوالے سے پھیلائی گئی افواہوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں.
پشاور،لاہور،فیصل آباد،ملتان سے حج پیکج 4لاکھ 85 ہزاربمع قربانی ہے،سکھر، کراچی اور کوئٹہ سے حج پیکج 4لاکھ 65 ہزار روپے ہے.حج پیکج میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے کرائے کی مد میں ہیں.

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا
مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور

پیر نور الحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر حج پیکج میں60 سے65 ہزارروپے کمی کی گئی ہے.سعودی عرب میں ریل ٹکٹ کی مد میں 250 ریال اضافہ ہوا ہے.حج کیلئے ویزہ فیس میں 200 ریال کا اضافہ ہو گیا ہے.پاکستان کاحج پیکج بھارت، بنگلہ دیش، ایران اورانڈونیشیا سےسستا ہے.