5c87672f278a1

اداکاربلال عباس30 گلوبل ایشین اسٹارزکی فہرست میں جگہ بنانےمیں کامیاب

ویب ڈیسک(کراچی) پاکستانی اداکاربلال عباس ایشیا کے ٹاپ 30 سٹارز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

یہ اعزاز اداکار کوبرطانیہ کے میگزین ‘ایسٹرن آئی’ کی جانب سے دیا گیا ہے ۔ جہاں انہوں نے ایشیا کے 30 سال سے کم عمروالے ٹاپ سٹارز کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔

میگزین کی جانب سے اداکارکی تعریف میں کہا گیا ہے کہ 27 سالہ بلال عباس پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکارہیں، جومستقبل میں پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں جگہ بنائیں گے ۔اس متعلق اداکارنے کہا کہ یہ ان کے لیے بہت بڑا عزاز ہے ، میں اس فہرست میں جگہ بنانے پرخوش ہوں، یہ مداحوں کی جانب سے محبت کا نتیجہ ہے۔