download 90

سجادعلی کےبیٹےکے پہلےہی گیت نےسننے والوں پرسحرطاری کردیا

ویب ڈیسک(کراچی): پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار سجاد علی کے بیٹے کے پہلے ہی گیت ’اُداس پھرتے ہو‘ نے سننے والوں پر سحر طاری کردیا ہے۔

اپنے والد سجاد علی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اُن کے بیٹے خوبی علی نے بھی گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے موسیقی میں ڈیبیو کرنے کے لیے والد کے گائے ہوئے مشہور گیت ’’کیوں اداس پھرتے ہو‘‘ کا انتخاب کیا ہے۔

سجاد علی کی جانب سے یوٹیوب چینل پر ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا گیا کہ یہ گیت اُن شکستہ دلوں کے لیے ہے جو زندگی میں کسی شکوے کے بغیر مسکراہٹ سجائے رہتے ہیں

اس گیت کو سن کر محسوس ہوتا ہے کہ خوبی علی کی آواز پر جہاں ان کے والد کی گہری چھاپ ہے، مستقبل میں وہ ان کا نام روش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا الگ مقام بنانے میں بھی کامیاب رہیں گے