thumbs b c d758316b18c0db29eac8a102498c2cc5 3

لیڈی ریڈنگ ہسپتال مالی بحران کی زد میں بجلی کا بل ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے وصول کرنے کا حکم

ویب ڈیسک(پشاور)لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو خسارے کا سامنا، بجلی کی بل ڈاکٹروں سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ہاسٹل میں رہائش پذیر ڈاکٹر بجلی کی بل خود ادا کریں گے اعلامیہ جاری ۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہاوس آفیسر ہاسٹل میں رہائش پذیر ڈاکٹر بجلی کی مد میں 4 ہزار 691 کاٹے جائیں گے، اولڈ ٹی ایم او ہاسٹل میں رہائش پذیر ڈاکٹر بجلی کی مد میں 5 ہزار 203 روپے دینگےجبکہ نیو ٹی ایم او ہاسٹل اور نرسنگ ہاسٹل میں رہائش پذیر ڈاکٹر 4 ہزار 202 روپے دینگے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کو لگام ڈالنے کا وقت آگیا ہے ، ایمل ولی خان
مزید پڑھیں:  لبنان دھماکے، اسرائیل اور اتحادیوں کو شرم آنی چاہیے، ایران/ ترکیہ

نرسنگ ہاسٹل بلاک تھری میں رہائش پذیر ڈاکٹروں سے بجلی کی مد میں ماہانہ 3 ہزار 108 روپی کاٹے جائینگے،جب تک ڈاکٹروں کے کمروں کے سامنے الگ الگ چیک میٹر نہیں لگیں گے، تب تک یہی روپے کاٹے جائیں گے۔