rubina khallid

خیبر پختونخوا نااہل حکومت نے تعلیم کے بعد صحت کے شعبے کو بھی ڈبو دیا ہے۔ سینٹر روبینہ خالد

ویب ڈیسک (پشاور): سینٹر روبینہ خالد کے مطابق خیبر پختونخوا نااہل حکومت نے تعلیم کے بعد صحت کے شعبے کو بھی ڈبو دیا ہے، ایل آرایچ میں ڈاکٹروں کی تنخواہ سے بجلی کے بل وصولی سے اندازہ ہوگیا، صوبے میں یونیورسٹیوں کو چلانے کےلئے طلبہ چندہ لینے پر مجبور ہیں، اساتذہ سے گیس کے بل لئے جا رہے ہیں، موجودہ حکومت نے صوبے کا بھی بیڑہ غرق کر دیا ہے، ہسپتالوں میں مسیحاؤں سے بجلی کے بل کی مد میں پیسے لینےسے ہسپتال نہیں چلائے جا سکتے نااہل اور اناڑی نمائندے تجربے پے تجربہ کر رہے ہیں، موجود حکومت سے ہسپتال، سکول اور یونیورسٹیاں نہیں سنبھالی جاتیں ملک خاک سنبھالینگے، پی ٹی آئی نے پورے ملک کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے ناکام حکومت کو گھر جانا ہوگا، اس سارے عمل میں عوام اور ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے پہلے ہی بہت دیر ہوچکی ہے ملک اور عوام کو ان کے شر سے بچانا ہو گا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا