198575 074338 updates

عرفان محسود نےبرطانیہ کےکھلاڑی پیڈی ڈوئیل کاریکارڈ توڑدیا

ویب ڈیسک(ڈی آئی خان)عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسود کا ایک اوراعزاز، برطانیہ کے پیڈی ڈوئل کا سٹار چمپس کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیاعرفان محسود نے 39واں عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

برطانیہ کے پیڈی ڈوئل نے 80 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 28 سٹار جمپس کئے تھےجبکہ عرفان محسود نے ایک منٹ میں 80 پاونڈ وزن کے ساتھ 36 سٹار جمپس کرکے ریکارڈ توڑ دیا۔

عرفان محسود کے مطابق گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نےباقاعدہ ای میل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کرلی ہے،2013 سے یہ ریکارڈ پیڈی ڈوئل کے پاس تھا۔

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو پاکستان کا اچھا چہرہ دکھانا چاہتا ہوں50 عالمی ریکارڈ بنانا حدف ہے۔

اس سے پہلے عرفان محسود امریکہ، برطانیہ، اٹلی، فلیپائن،عراق، انڈیا کے کئی ریکارڈ توڑ چکا ہے،وزیرستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔