5a7ac81ce76d8

راحت فتح علی خان آج لائیوسٹریم کےذریعے 32 ممالک میں اپنے پیاربھرے گیتوں کی برسات کرینگے

ویب ڈیسک (کراچی)انتظار کی گھڑیاں ختم، سروں کے سلطان، راحت فتح علی خان آج 14 فروری کو تاریخ میں پہلی مرتبہ live stream کے ذریعے دنیا بھر کے درجنوں ممالک میں آواز کا جادو جگائیں گے اور دو گھنٹے تک دلوں میں اتر جانے والی غزلیں پیش کریں گے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی سے موسیقی کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کا اعزاز حاصل کرنے والے عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان کے گائے ہوئے زیادہ تر گیت رومانس اور محبتوں میں ڈوبے ہوئے ہیں جنھیں فلموں اور ٹیلیویژن ڈراموں میں غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی۔

راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے ساتھ جو زندگی گزر رہی ہے وہ بہت خطر ناک ہے، لاک ڈاؤن کے دوران سب سے زیادہ اپنے مداحوں اور پیار کرنے والوں کو یاد کیا اور سب کے لیے دعا کی اللّٰہ تعالیٰ ان کو اپنی امان میں رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچپن سے استاد نصرت فتح علی خان نے مجھے سچی موسیقی کی تربیت دی۔

راحت فتح علی خان نے کہا کہ عاشقی سی وہ خود تو کبھی نہیں گزرے، لیکن ساری زندگی موسیقی سے عشق کیا، زندگی کا ایک ایک لمحہ محبت میں ڈوبا ہوا ہے۔

استاد راحت فتح علی خان پاکستان کے پہلے فن کار ہیں جنہیں سب سے زیادہ یوٹیوب پر دیکھا گیا۔ ان کا گایا ہوا گیت (ضروری تھا) کو یوٹیوب پر سو کروڑ سے زیادہ بار دیکھا اور پسند کیا گیا۔