news 1585807223 6920

بلاول بھٹو مجھے پسند ہےاور وہ وزیراعظم ضرور بنیں گے، حریم شاہ

ویب ڈیسک (کراچی)معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے لوگوں کی ذاتی نوعیت کی ویڈیوز ریلیز کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ایسے عمل سے انہیں کوئی شرمندگی نہیں ہوتی بلکہ ایسے افراد کا سکون چھین کر انہیں چین ملتا ہے۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ جو لوگ دوسروں کا سکون برباد کرتے ہیں انہیں بے سکون کرکے مجھے قرار آتا ہے۔ انہوں نے خود اپنی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چلو کوئی تو ہے جو ایسے لوگوں کا چین لوٹتا ہے۔

حریم شاہ کے اگلے ہدف اور اس کی نئی ویڈیو سامنے لانے کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویڈیوز کافی ہوگئیں اب اس مرتبہ انہیں کچھ نیا کرناہے تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ وہ نیا کام کیا ہوگا اور اب کس کی باری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی جب بھی کریں گی سوچ سمجھ کر کریں گی۔

بلاول بھٹو کے حوالے سے انہوں نے اپنی پرانی باتوں کو دہرایا کہ بلاول بھٹو انہیں پسند ہیں اور وہ انہیں وزیر اعظم کے عہدے پر دیکھنا چاہتی ہیں۔انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے ضرور،مجھے ان میں ہوٹینشل نظر آتا ہے ارو وہ اس عہدے کےلائق بھی ہیں۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے جس ویب سیریز میں کام کیا ہے اس میں بھی میری بنائی گئی ویڈیوز شامل کی گئی ہیں اور یہ سیریز ہمارے معاشرے کی سوچ اور رویوں کی عکاسی کرتی ہے۔