PM imran khan

عمران خان کل پشاور کا دورہ کریں گے

ویب ڈیسک (پشاور)وزیراعظم عمران خان کل پشاور کا دورہ کریں گے جہاں وہ پارٹی امور پر مشاورت کریں گے۔ سیںٹ انتخابات سے قبل اہم دورہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق دورۂ پشاور میں پی کے 63 پر ناکامی کی وجوہات سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو کا غزہ جنگ میں بندی تسلیم کرنے سے انکار

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان صوبائی کابینہ اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم وزیراعلیٰ اور گورنر خیبرپختونخوا سے بھی ملاقات کریں گے۔

ملاقاتوں میں سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی کے لیے بات ہوگی جبکہ وزیراعظم عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  رفاح میں اسرائیلی آپریشن بڑے سانحے کا باعث بنے گا، انٹونی بلنکن

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو صوبائی حکومت کے امور پر بریفنگ دی جائے گی۔