Culture Program in Peshawar 3

کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی اسلام آبادٹورازم فیسٹیول میں شرکت

ویب ڈیسک (اسلام آباد)محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی اسلام آباد ٹورازم فیسٹیول میں شرکت،خیبرپختونخوا کی سیاحت وثقافت کی رونمائی کیلئےخیبرپختونخوا پویلین سجالیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی دستکاری اشیاء،ثقافت اورسیاحت کے فروغ کیلئے مختلف سٹالز شرکاء کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

فیسٹیول میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے خیبرپختونخوا پویلین سجایا گیا ہے

جس میں صوبہ کی ثقافت کی رونمائی کیلئے مختلف ثقافتی دستکاری سٹالز،جن میں خواتین کے کپڑے، چترالی پٹی کی بنی اشیاء، پشاوری چپل ، ثقافتی موسیقی اور شرکاء کو محظوظ کرنے کیلئے رباب منگے پرفارمنس،سیاحوں کو صوبے کے سیاحتی مقامات بارے معلومات فراہم کیلئے ٹورسٹ انفارمیشن ڈیسک اورساتھ ہی سیاحوں اور صوبے کی جانب بہترین ٹوررپیکیجز کیلئے پشاور سے خیبرپختونخوا کے ٹورآپریٹرز کاسٹال بھی لگایا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس

فیسٹیول میں صوبے کے روایتی کھابوں کے سٹالز بھی سجائے گئے ہیں جن میں چپلی کباب، قہوہ خانہ، گنے کا رس اور دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان مکمل، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وطن واپس روانہ

تین روزہ فیسٹیول میں سکائے دائیونگ،پاوورگلائیڈنگ، مائیکرولائٹ ، پیراگلائیڈنگ، ونگ سویٹرزکی پرفارمنس سمیت گھوڑوں کی پریڈ، وینٹیج کار شو، موٹربائیک روڈ شو، فوڈ فیسٹیول ، بچوں کیلئے پلے لینڈبھی توجہ کا مرکز ہوگا۔