میڈیکل اورہاوس سبسڈی میں کمی کیخلاف ملازمین کا احتجاج

ویب ڈیسک(پشاور) میڈیکل اور ہاوس سبسڈی میں کمی کےخلاف ملازمین کا پشاور یونیورسٹی میں احتجاج ،کلاس تھری، فور اور سینی ٹیشن سٹاف کے احتجاج میں صوبہ بھر سے ملازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی پیدا کرنے کے باوحود مالاکنڈ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سلیم الرحمان

عبدالمالک صدر جائنٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی سینیڈیکیٹ اجلاس میں ملازمین کےمیڈیکل اور ہاوس سبسڈی میں کمی کا فیصلہ کیا گیا،سکولوں میں ملازمین کے بچوں پر 50 فیصد فیس لاگوکی گئی ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں طلبہ کے حوالے سے وفاق کی سرد مہری افسوسناک ہے ،مینا خان آفریدی

انہوں نےکہا کہ انتظامیہ کا یہ فیصلہ ظالمانہ اور غیر منصفانہ ہے فیصلہ واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا ۔