زارا عباس اپنی تیسویں سالگرہ پر اللہ کی شکر گزار

پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی 30ویں سالگرہ پر اللّٰہ کا شکر ادا کیا ہے۔

زارا نور عباس کا اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر دیئے گئے پیغام میں کہنا ہے کہ آج میری زندگی کے 30 سال مکمل ہونے پر میرا اللّٰہ پر یقین مزید پختہ ہوگیا ہے۔

زارا نور عباس نے کہا کہ میں آج 30 برس کی ہوگئی ہوں، مجھے خدا پر پہلے سے زیادہ یقین ہے، مجھے اب معجزات پر پہلے سے زیادہ یقین ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

انہوں نے اپنے سپیشل پیغام میں کہا کہ جیسا کہ یہ حقیقت ہے کہ رحم دلی جیت جاتی ہے لہٰذا آج میں اپنے ماضی کی غلام نہیں لیکن اب اپنے احساسات و جذبات کی فخریہ مالک ہوں جن سے میں گزری اور آگے بھی گزروں گی۔

اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے زارا نور عباس نے لکھا کہ پچھلے سال نے مجھے انسانیت کے بارے میں بہت کچھ سکھایا ہے اور آج میں اہمیت رکھنے والوں کے پاس ہونے پر بہت مطمئین ہوں میں اپنے آپ سے مطمئین ہوں، مجھے 30 سال کا لمبا عرصہ یہ جاننے میں لگا کہ ایک چیز بھی میرے اختیار میں نہیں۔ اس لیے میں اپنا سب کچھ خدا کے نام کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ وہ مجھے وہاں لے جائے جو اُس کی مرضی ہو۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش