Screen Shot 2021 03 15 at 1.45.09 PM

پشاور رکشہ ڈرائیورز احتجاج : بی آرٹی سروس بند، جی ٹی روڈ بند

ویب ڈیسک: جی ٹی روڈ پر پابندی کیخلاف رکشہ ڈرائیورز کا احتجاج جی ٹی روڈ بند. جی ٹی روڈ بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں.عوام کو شدید مشکلات کا سامنا.

ملک سعد شہید سٹیشن کے قریب مظاہرین بی آرٹی روٹ میں داخل،بی آرٹی سروس بھی معطل.

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ فیصلہ غیر موثر قرار، الیکشن کمیشن متحرک

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی سروس ملک سعد اسٹیشن پر رکشہ احتجاجیوں کے باعث عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔بی آر ٹی سروس ملک سعد سے احتجاج ختم ہونے کے فوری بعد بحال کردی جائے گی۔بی آر ٹی اسٹیشنز اور بسوں کو نقصان پہنچانے والے شر پسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی کے وار تیز‘ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

مظاہرین نے بی آر ٹی روٹ پر دھرنا دے دیا، احتجاج کی وجہ سے شہر میں بدترین ٹریفک جام، عوام اذیت سے دوچار.