مزیدارقہوہ بنانے کی ترکیب

ویب ڈیسک:اگر پاکستان کی بات کریں تو چائے پاکستان میں اکثر افراد کا پسندیدہ ترین مشروب ہے۔ خصوصاً قہوہ آپ کو مختلف طبی مسائل سے نجات دلانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ جی ہاں! قہوہ جسم کے اندر اور باہر کی سطح دونوں کے لیے ہی حیران کن طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے۔

قہوہ بنانے کی ترکیب
اشیاء:
سبز چائے کی پتی حسب ضرورت
دار چینی ایک ٹکڑا
بادیاں خطائی دو پھول
چینی حسب پسند
سبز الائچی چار عدد
ترکیب:
اگر آپ دو پیالی قہوہ تیار کرنا چاہتے ہیں تو مندرجہ بالا مقدار میں اشیاء کی ضرورت ہو گی۔ ایک پتیلی میں اڑھائی پیالی پانی اور تھوڑی سی سبز چائے کی پتی ہے، دار چینی اور بادیاں خطائی ڈال کر آنچ پر رکھ دیں۔ جب پانی خوب اچھی طرح ابل جائے اور بہت عمدہ رنگ نکل آئے تو چینی اس میں ڈال دیں۔ دو تین جو ش آجائے تو سبز الائچی چھیل کر یا ثابت ڈال دیں اور چائے دانی میں ڈال کر چائے دانی کا ڈھکنا بند کر کے ٹی کوزی سے اسے ڈھانپ دیں۔ دو تین منٹ کے بعد اسے استعمال کر یں۔ پہاڑی علاقوں میں یہ قہوہ بہت پسند کیا جاتا ہے۔ کھانے کے بعد اسے پیا جائے تو زود ہضم ثابت ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش