4e86bdce edfe 4d33 823d 54d5fdc3b91b

پاکستان پیپلز پارٹی سلجھی ہوئی جمہوریت پسند جماعت ہے،روبینہ خالد

ویب ڈیسک(پشاور) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد اور گوہر انقلابی نے پریس کانفرنس کی۔

روبینہ خالد نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سلجھی ہوئی جمہوریت پسند جماعت ہے، سینیٹ میں 21 ممبر پی پی اور 17 ن لیگ کے ہیں اس حوالے سے چیئرمین شپ کا حق پیپلز پارٹی کا ہے۔ پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے نہ کرے لوگ باشعورہوگئے ہیں پی ڈی ایم اپنا ہدف حاصل کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر کل بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے

انہوں نےکہا کہ ملک میں مہنگاٸی نے تباہی مچا رکھی ہے، گرمی ابھی شروع نہیں ہوئی بجلی اور دیگر اشیإ کی قیمتیں بڑھادی گٸیں ہیں،ہر طرف سے ملک خطرات کا شکار ہے۔پی ٹی آئی میڈیا سیل نے جھوٹ کو اپنا شعار بنا رکھا ہےمقابلہ ایوان کے اندر بھی رہ کر کیا جاسکتا ہے ایوان بالہ میں ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیاہےووٹ کا طریقہ کار اور اسکی ٹیکنیکل حیثیت سب کو معلوم ہےوہ 7 ووٹ یوسف رضا گیلانی کے تھے، ہم نے استعفی لینا ہےدینا نہیں ہے۔ہم نے جمہوریت کی خاطر شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سچ یہ ہے 8فروری کا انتخاب پی ٹی آئی جیت چکی ہے،محمود اچکزئی

گوہر انقلابی کا کہنا تھا کہ شہید ذوالقارعلی بھٹو کی برسی بھرپور طریقے سے مناٸی جائیگی4 اپریل کو راولپنڈی لیاقت باغ جاٸینگے، پشاورسے قافلہ نکلے گا اور ہر انٹرچینج سے قافلے شامل ہونگے۔ ملک میں صورتحال ہر حوالے سے ابتر ہے تحریک انصاف کے سارے دعوے جھوٹے ثابت ہوٸے، یہ جلسہ انکے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔