212489 8512132 updates

افسوس! اب حسینہ معین کی آواز نہیں سن سکوں گی، ثمینہ پیرزادہ غمزدہ

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان کی سینئراداکارہ ثمینہ پیرزادہ نےمعروف ڈرامہ نگارحسینہ معین کےانتقال پراظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ وہ اب حسینہ معین کی آواز نہیں سن سکیں گی۔

ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ ’حسینہ معین میری زندگی کی ایک ایسی شخصیت تھیں، میں نے جن کا احترام کیا، جن کی تعریف کی اور جن کو خوب پسند بھی کیا۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ میں اب دوبارہ آپ کی آواز نہیں سن سکوں گی، ڈرامہ کی سکرپٹس پر آپ سے تبادلہ خیال نہیں کرسکوں گی‘۔انہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کو ہمیشہ یاد کروں گی‘۔