11111 1

پشاور:صوبائی وزراء کی کورونا تیسری لہر کے حوالے سے میڈیا بریفنگ

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کی کورونا تیسری لہر کے حوالے سے میڈیا بریفنگ۔

تیمور سلیم جھگڑا نے بتای کہ کورونا کی تیسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا رہے، آج مثبت کیسوں کی تعداد 11.9 فیصد ہے جو پچھلے لہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے، یومیہ ٹسٹ کی استعداد تقریبا 7 ہزار تک پہنچی ہے جو صوبہ پنجاب اور سندھ سے زیاد ہے، اگر اسی تناسب سے اضافہ ہوگا تو خدانخواستہ ہیلتھ سسٹم کو سنھبالنا مشکل ہوجائیگا۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس اور مسائل کےحل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، علی امین

تفصیلات کے مطابق کچھ مخصوص اضلاع میں ہسپتالوں پر اہستہ اہستہ دباو بڑھ رہا ہے، اس وقت ہسپتالوں میں 259 لوڈیپینڈنسی بیڈز، 523 ہائی ڈیپینڈنسی بیڈز، 105 ائی سی یو بیڈز اور 44 وینٹی لیٹرز زیراستعمال ہے، پشاور، مردان اور سوات میں اگلے ہفتے سے مزید 150 بیڈز کا اضافہ کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور : ارباب نیاز سٹیڈیم تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث چارہ گاہ میں تبدیل

کامران بنگش نے مزید کہا کہ عوام اور تاجربرادری کے تعاون سے پہلے اور دوسرے لہر کا کامیابی سے مقابلہ کیا، عوام اور تاجر برداری سے کورونا کی تیسری لہر میں تعاون کی اپیل ہے، ہم نے معیشت کا پہیہ بھی چلانا ہے اور کورونا کا مقابلہ بھی کرنا ہے،ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی اپیل ہے۔