صوابی میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز

ویب ڈیسک(صوابی) ضلع بھر میں آج سے پانچ روزہ ہولیولیو مہم شروع ہوگی ۔

ڈی سی صوابی کے مطابق 5 سال سے کم 2 لاکھ 58 ہزار بچوں کو قطرے پلاٸے جاٸیں گے اس مہم میں محکمہ صحت کی 1029 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
جبکہ1864 پولیس اہکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔ مہم کے دوران ڈبل سواری اور اسلحہ کی نماٸش پر پاپندی ہوگی ، انہوں نے ہدایت کی کہ والدین بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانےکےلٸےپولیو قطرے ضرور پلاٸیں اورعلماٸے کرام اور میڈیا مہم کی کامیابی اپنا مثبت رول ادا کریں ۔

مزید پڑھیں:  بجلی پیدا کرنے کے باوحود مالاکنڈ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سلیم الرحمان