لویردیر:درنگال پل کی تعمیرسست روی کاشکار،عوام پریشان

ویب ڈیسک(لویردیر)درنگال پل سات سالوں میں تعمیر نہ ہوسکا،پل پر کام طویل عرصہ سے بند ہے۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے پل منظور کیاتھا۔
بارش کے دوران سیلابی پانی سےمسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےطلبہ و طالبات مریض اور مقامی لوگ رل گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام احسن اقدام ہے، زاہد چن زیب

عوام کا کہنا ہے کہ منتخب ممبران باربار شکایت پر نوٹس نہیں لیتے،پل تعمیر پر کئ ممبران نے ووٹ لیا مگر پل نہ بنایا۔پل نہیں بناتے تو روڈ سے بھاری اوزار اٹھالیں۔مزید انتظار ناقابل برداشت عوام کے جذبات سے نہ کھیلے کام تاخیر سے تنگ آکر عوام نے چندہ اکھٹا کرنا شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈرون حملے کی تردید کردی