کاٹلنگ: کورونا کی شدید لہر،نادرا دفتر میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

ویب ڈیسک(کاٹلنگ)کاٹلنگ میں نادرا دفتر میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئ ہیں جس سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے سرکاری اداروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر آنکھیں بند کرلیں ہیں اگر ایسے حالات میں کورونا بے قابو ہوگیا تو زمہ داری کس پر ہوگی۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان

نادرا دفتر زرائع کے مطابق دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کی بڑی تعداد آتی ہے ہمارے کہنے کے باوجود ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جارہاہے، مقامی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں.وزیراعظم عمران خان نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈرون حملے کی تردید کردی