شمالی وزیرستان:پوسٹ گریجویٹ کالج کےطلباء کامطالبات کےحق میں احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک(میرانشاہ) شمالی وزیرستان میں پوسٹ گریجویٹ کالج میرانشاہ کے طلباء نے میرانشاہ پرس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، پریس کلب کے سامنے بنوں میرانشاہ مین روڈ کئی گھنٹوں تک بند رکھا گیا ۔

طلباء نےمطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی اور بینرز بھی اٹھائے رکھے تھے جس پر مطالبات درج تھے ۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، شوگران روڈ پر حادثہ، طالبہ جاں بحق، 7 افراد زخمی

طلبا کےمطابق شمالی وزیرستان کا واحد پوسٹ گریجویٹ کالج میرانشاہ جس میں تقریبا 600 طلباء زیر تعلیم ہیں۔ہمارے کالج کے تین پروفیسر صاحبان کے ٹرانسفر آرڈر منسوخ کئے جائیں اورہاسٹل میں نیٹ سسٹم ، سولر سسٹم اور صاف پانی کا بندوبست کیا جائے،انہوں نے کہا کہ 5 سال سے بند سکالر شپ کو
بھی فوری طور پر بحال کیا جائے۔کالج کا ٹرانسپورٹ نظام نہ ہونے کے برابرہےپرانی کالج بسوں کی جگہ نئے منظور شدہ بسیں کالج کو جلد مہیا کی جائیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، خوشاب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ

طلبا نے کالج کے ٹور فنڈ کو جلدی ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔