کرکنڑہ زمینی تنازعہ:دوتانی اورزلی خیل قوم نےفیصلےپردستخط کردیئے

ویب ڈیسک(جنوبی وزیرستان )کرکنڑہ زمینی تنازعہ 42روزبعد الحاج شاہ جی گل مصالحتی جرگہ کامیاب، جرگے ممبران دوتانی اورزلی خیل قوم نے فیصلے پر دستخط کردیئے۔

ضلعی انتظامیہ کےمطابق زلی خیل دوتانی قبیلے نے مورچے خالی کرکے ایف سی پولیس کو حوالے کئے فیصلے کیلئے دونوں فریقین سے ایک ایک کروڑ روپے ضمانت ضلعی انتظامیہ کے پاس جمع کئےدونوں اقوام سے آٹھ آٹھ افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی دو حکومتی ماہرین ڈپٹی کمشنر خالداقبال کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔مثل انگریزجو سرکار کے پاس موجود ہے اس پر فیصلہ کیاجائیگا تنازعہ زمین پر ہرقسم تعمیراتی کام بند ہوگا ،سیزفائر ہوگا تمام راستے کھولے رہینگے.خلاف ورزی کی صورت میں ضمانت ضبط کی جائیگی.وانا سیاسی اتحاد نے مزکورہ معاملے کیلئے کوشش کرکے الحاج شاہ گل کے سربراہی میں گرینڈ جرگہ طلب کیاتھا۔ملکیت تنازعہ پر دوتانی اور زلی خیل قبیلے کے لوگ مورچہ زن تھے ،چھوٹے وبھاری ہھتیار استعمال ہورہاتھا دونوں جانب 4افرادجاں بحق جبکہ 12تک زخمی ہوگئےتھے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، جہانگیرہ میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر اہالیان علاقہ سراپا احتجاج