Senate 1028x720 780x470 1

تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں کاپارلیمانی پارٹیزاجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سینیٹ اجلاس سے قبل تحریکِ انصاف اور اتحادی جماعتوں کا پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس آج صبح ساڑھے 9 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،پی ٹی آئی کے سینیٹر اور قائدِ ایوان سینیٹر شہزاد وسیم کی سربراہی میں حکمران اتحاد کا اجلاس ہوگا۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمنز کرکٹرز کو فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول بھیجنے کا فیصلہ

اعلامیے کے مطابق اس موقع پر سینیٹ اجلاس سے متعلق حکومتی اتحاد کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس میں قانون سازی سمیت دیگر امور پر حکومتی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کرنے پر غور ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا مرکزی سیکرٹریٹ بند، ملازمین فارغ

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کورونا ضوابط (ایس او پیز) پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی معاملات زیرِ غور آئیں گے۔