855578 image 1498155544 805 640x480 1

پوری قوم آج یوم توبہ واستغفارکےطورپرمنائےگی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پوری قوم آج جمعہ یوم توبہ و استغفار کےطور پر منائے گی۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی کی ہدایت پرآج رمضان المبارک کا پہلا جمعہ یوم توبہ و استغفار کے طور پر منایا جائے گا۔

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر کورونا وائرس کی و باء کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر رمضان المبارک کے پہلے جمعے کو یوم توبہ و استغفار کے طورپر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آزادی مارچ مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی سمیت کئی رہنما بری

ذرائع کے مطابق مساجد میں کورونا سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان طورخم بارڈر پیدل آمد و رفت کیلئے کھول دیاگیا

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں، مساجد کے خطباء اور عوام کو کورونا سے نجات کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خصوصی توبہ و استغفار کے اہتمام کی اپیل کی گئی ہے۔