صوبہ بھرمیں ہیلتھ ورکرزاوربزرگ شہریوں کی رمضان المبارک میں کوروناویکسینیشن جاری

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور بزرگ شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبہ میں 24 گھنٹوں میں9 ہزار سے749 ہیلتھ ورکرز اور بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہم سرکاری املاک، اپنے اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، عطا تارڑ

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ میں521 ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین کی پہلی خوارک دی گئی، جبکہ675 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔

24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھرمیں1050 بزرگ شہریوں کو کین سائنو ویکسین کی سنگل ڈوز دی گئی۔ 4683 بزرگ شہریوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی،جبکہ2820 بزرگ افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 86فلسطینی شہید ہوگئے