لوئردیر: جبری ریٹائر ہونےوالےملازمین کی بحال ہونےتک احتجاج کی دھمکی

ویب ڈیسک(لوئردیر)دیرلیویزکے قبل از وقت جبری ریٹائر ہونے والے ملازمین نے بحال ہونے تک بھرپور احتجاج کی دھمکی دے دی۔

متاثرین کے مطابق نئے رولز کے تحت لوئردیر میں153 اور دیراپرمیں 169اہلکارجبری ریٹائر ہو چکے ہیں جس کے تحت صوبہ بھر میں ہزاروں اہلکاران بے روزگار ہو جائیں گے۔نئے رولز کے تحت ریٹائرمنٹ کی عمر 42 سال مقرر کی گئی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی، تھانہ ڈبوری کے حوالات میں 60 سالہ شخص جاں بحق
مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا :تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات دوگنی کرنے کا فیصلہ

متاثرہ اہلکاران کا کہنا ہے کہ سابقہ رولز کے تحت ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال کر دی جائے ورنہ عید کے بعد بچوں کے ہمراہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔