سانحہ قصہ خوانی کے91 سال تاریخ کو درست کرنے کیلئے معافی مانگی جائے۔ اسفندیارولی خان

ویب ڈیسک (چارسدہ): اسفندیارولی خان نے کہا کہ سانحہ قصہ خوانی کے91 سال تاریخ کو درست کرنے کیلئے معافی مانگی جائے، برطانوی حکومت کو پارلیمنٹ میں ان شہداء سے معافی مانگنی چائیے اور اپنی غلطی تسلیم کرنی چائیے۔ تاریخ کو غلط رنگ دے کر غلطیوں اور ظلم کو چھپایا نہیں جاسکتا حقیقت سامنے آہی جاتی ہے۔

پوری دنیا کو یہ بات منوانی ہوگی کہ انگریزوں نے اس وقت طاقت کا غلط استعمال کرکے سینکڑوں نہتے کارکنان کو شہید کیا تھا، قصہ خوانی کی گلیاں، سڑکیں اور بالخصوص یادگار شہداء آج بھی ہر شہید کی قربانی کی گواہی دے رہے ہیں، قصہ خوانی سمیت دیگر واقعات میں شہید کرنے والوں کی قربانیوں ہی کی بدولت ہمیں آزادی نصیب ہوئی
جس طرح قصہ خوانی کے شہداء نے اپنی مٹی کی آزادی، دفاع کیلئے قربانیاں دیں، ہم بھی اسی راہ پر چلیں گے، خدائی خدمتگار تحریک سے لے کرعوامی نیشنل پارٹی تک ہمارے کارکنان و رہنمائوں کو نشانہ بنایا گیا لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹے، اس دھرتی کی حفاظت، قومی حقوق کے حصول، آئینی و پارلیمانی جنگ میں اے این پی صف اول میں کھڑی رہے گی، اے این پی شہداء کی امین جماعت ہونے کے ناطے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، 120 کلو چرس برآمد ہونے پر ملزمان کو عمر قید کی سزا