لوئردیر:ضلعی انتظامیہ کامختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگانےکافیصلہ

ویب ڈیسک(لوئردیر)کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے سبب آج سے ضلعی انتظامیہ نے پانچ مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ضلعی انتظامیہ کےمطابق سمارٹ لاک ڈاؤن میان بانڈہ,تازہ گرام،کنڈروبلامبٹ،بازارک،مانیال،قمبرکےعلاقوں میں نافذ کیاجارہاہےہیں۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، شوگران روڈ پر حادثہ، طالبہ جاں بحق، 7 افراد زخمی

ڈی ایچ اوڈاکٹرارشادعلی کےمطابق ضلع بھرمیں کرونا کےفعال کیسزکی تعداد 35سوسےتجاوزکرگئی ہےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈرون حملے کی تردید کردی

اب تک کوروناکی وجہ سےضلع بھر میں 44افراد ذندگی کی بازی ہارگئےجبکہ ہیڈکوارٹرہسپتال میں پچاس مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہوچکے ہیں۔