جمرود میں سحر،افطاراورتراویح کےدوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ

ویب ڈیسک(جمرود) پانی و بجلی کے سحر و افطار کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعوے پہلے روزہ کو ہی دھرے کے دھرے رہ گئے۔جمرود میں نماز تراویح سحری و افطاری کے وقت بجلی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،طویل لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا نے دلزاک روڈ پشاور پر پلازے کی لیز منسوخ کردی

عوام کےمطابق ہرفیڈرپرآٹھ گھنٹے بجلی نا کافی ہےدورانیہ دس گھنٹے کیا جائے،بعض فیڈرز پر آٹھ گھنٹے بجلی بھی نہیں ہوتی

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں پاکستانیوں کیساتھ کیا جانیوالا سلوک قابل مذمت ہے، مولانا نسیم علی شاہ

گریڈ اسٹیشن حکام کا کہنا ہے کہ وزارت سے ہمیں آٹھ گھنٹے بجلی فراہمی جاری ہے۔سحری و افطاری کے وقت بجلی لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی ہےآٹھ گھنٹے بجلی عوام کو بلا تعطل جاری ہے ۔