کورونا وائرس:ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں دودن میں مزید 8 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد)کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار تھم نہ سکے،ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں دو دن میں 8 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ داخل مریضوں کی تعداد 89 ہے جبکہ ان میں انتہائی تشویشناک حالت میں داخل مریض جن کو ICU میں رکھا گیا ہے ان کی تعداد 15 ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، خوشاب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ

ہسپتال انتظامیہ نے ہزارہ کے عوام سے درخواست کی ہے کے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ مریضوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان