ایل آر ایچ میں کورونامریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ

ویب ڈیسک(پشاور)موزی وبا کے وار تھم نہ سکے،ایل آر ایچ میں کورونامریضوں کی تعداد 485 تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان محمد عاصم کے مطابق ایل آر ایچ میں کورونا کے مریضوں کے لئے 485 بیڈز مختص کئے گئے ہیں، آئی سی یو میں 33 مریض داخل ہیں۔صوبے کے مختلف اضلاع سے مریض ایل آر ایچ شفٹ ہو رہے ہیں۔ اس وبا سے نمٹنے کے لئے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 86فلسطینی شہید ہوگئے