shah mahmood 1

بھارت میں کورونا کےنتیجےمیں ہونےوالےجانی نقصان پرافسوس ہے،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک (اسلام آباد) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کے لئے پیغام جاری کیا گیا ہےانہوں نے کہا ہے کہ کوویڈ کی موجودہ لہر کے تناظر میں بھارت کے عوام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے یک پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی مل گیا

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی طرف سے ہندوستان میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے ہمارے خطے کو سخت نقصان پہنچا ہے لہٰذا ہمیں سیاست کو ایک طرف رکھ کر اس وقت انسانی ہمدردی کو ترجیع دینی چائیے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں تیز رفتار کار نے 2شہریوں کو کچل ڈلا

وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ پاکستان اس وباء سے نمٹنے کے لئے سارک ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔