رستم:انتظامیہ، پاک آرمی اور پولیس کا بازاروں میں مشترکہ کاروائیاں

ویب ڈیسک (مردان)رستم میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کے لیے فوج ایکشن میں آگئی۔

رستم انتظامیہ نے فوج کےساتھ کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر نے فوج اور پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ایس او پیز کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، 120 کلو چرس برآمد ہونے پر ملزمان کو عمر قید کی سزا

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن شروع کردیا گیا ہے، اہلکاروں نےمختلف تجارتی علاقوں کا دورہ کیا جب کہ اس دوران ایس ا وپیز کی خلاف ورزی پر دکان سیل و جرمانہ بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پورکالوڈ شیڈنگ کم کرنےکیلئےوفاق کو15دن کاالٹی میٹم

کاروائی کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ پرکی گئی،بازاروں سے رش ختم کر کے ریسکیو اہلکاروں اور ٹی ایم اے نے تمام بازاروں میں جراثیم کش سپرے بھی کردیا ہے۔

ڈی سی نےوبائی صورتحال میں رستم کے عوام سے تعاون کی اپیل کی۔