کوہاٹ:کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144نافذ

ویب ڈیسک (کوہاٹ): کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144نافذ، اعلامیہ کے مطابق تمام کاروباری مراکز جمعہ اور ہفتہ کو مکمل طور پر بند رہیں گے، شام چھ بجے کے بعد تمام کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد، طبی خدمات، ویکسینیشن مراکز، میڈیکل سٹور ، تندور، ہوٹل ،ریسٹورنٹ اور پٹرول پمپ پابندی سے مستثنیٰ، مذہبی و ثقافتی تقاریب ،ولیموں اور کھیلوں کی تمام تر سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد، بغیر ماسک کے بازاروں میں خریداری اور سفر کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان