d 8

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے ری سٹرکچرنگ پلان پر بریفنگ، کابینہ نے پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دے دی، کابینہ نے نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں کی منظوری دیدی، وفاقی کابینہ کو گردشی قرضے کے پلان پر بھی بریفنگ دیدی گئی۔

مزید پڑھیں:  متاثرین کی بحالی کیلئے کوکی خیل قبیلہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

وزارت صحت کے چار فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری منظور، وفاقی کابینہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی موخر، کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی، وفاقی کابینہ کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے ممنوعہ بور کے لائسنس کے اجراء سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دیدی، کابینہ پاکستان اور سعودی ترقیاتی فنڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دیدی۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی نماز جنازہ منگل کو ادا کی جائیگی