crime scene cert lg

نوشہرہ: اکبرپورہ کے علاقے بانڈہ شیخ اسماعیل میں فائرنگ تین خواتین سمیت 05 افراد قتل

ویب ڈیسک (نوشہرہ): اکبرپورہ کے علاقے بانڈہ شیخ اسماعیل میں فائرنگ کا واقع، 3 خواتین سمیت 05 افراد قتل، 02 زخمی پولیس موقع پر موجود۔ کچھ عرصہ قبل انور علی ساکن بانڈہ شیخ اسماعیل نے پسند کی شادی کی تھی، جس پر انور علی کے بیوی کے گھر والے ناراض تھے، جس پر انور علی کی بیوی کو چمکنی کی حدود میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا اور ملزمان آج انور علی کے گھر پر دھاوا بول کر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے راج ولی ولد حبیب الرحمن، انورعلی اور انورعلی کی 2 بہنیں اور ماں جاں بحق جبکہ نواب علی اور زوجہ راج ولی زخمی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین پر خوف طاری ہے،بیرسٹر سیف
مزید پڑھیں:  طورخم سرحد آج سے بند، تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی، بارڈر حکام

پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے شواہد کو محفوظ کر لیا گیا ہے، علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے روشن زیب خان DSP پبی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔