Untitled 1 284 720x320 1

ایبٹ آباد:ایوب میڈیکل کمپلکس میں آکسیجن سپلائی اچانک بند،مریضوں کی حالت تشویشناک

ویب ڈیسک(ایبٹ آباد)ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے آکسیجن سسٹم سے اچانک آکسیجن کی سپلائی بند ہوگئی ۔آئی سی یومیں کورونا کے مریضوں کوسلنڈروں سے آکسیجن دی جاتی رہی۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ کو حادثہ، خواتین سمیت 9 افراد زخمی

ذرائع کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلکس میں آکسیجن سپلائی اچانک بند ہوگئی نرسنگ اسٹاف نے کورونا آئی سی یو میں زیرعلاج مریضوں کو سلینڈر کے ذریعے آکسیجن فراہم کی، آکسیجن بند ہونے پر متعدد کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہوگئی ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین پر خوف طاری ہے،بیرسٹر سیف

مریضوں کے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کومعطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔