مزیدار چکن شامی کباب

ویب ڈیسک :چکن شامی کباب بنانے کا آسان طریقہ ۔

اجزاء : بون لیس چکن آدھا کلو، چنے کی دال ایک پاؤ، سرخ مرچ ثابت 10عدد، سیاہ مرچ ثابت سات دانے ، ادرک لہسن مکس پیسٹ یا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ، ہرا دھنیا آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا، ہری مرچ چھ تا سات عدد باریک کٹی ہوئی، انڈے تین عدد، نمک ایک چائے کا چمچہ، تیل فرائی کیلئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

ترکیب : چنے کی دال چن کر دھولیں اور اُبال کر گلا لیں۔ دال گل جائے مگر دانے ثابت رہیں۔ دال میں پانی بچ جائے تو نکال دیں۔ چکن میں سرخ مرچ، سیاہ مرچ اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر ایک گلاس پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہوجائے۔ جب چنے کی دال اور چکن ٹھنڈا ہوجائے تو چکن اور دال کو مکس کرلیں اور مکسر میں پیس لیں۔ چکن اور دال میں پانی خشک ہوچکا ہے اس لئے پیستے وقت انڈا بھی ڈال دیں۔ اب پسے ہوئے آمیزے میں نمک اور ہری مرچ، ہرا دھنیا شامل کرکے کباب بناکر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کرلیں۔ اگر فرائی کرتے ہوئے کباب ٹوٹنے لگیں تو ایک انڈا پھینٹ لیں اور کباب پہلے انڈے میں ڈوبائیں اور پھر فرائی کریں۔ مزیدار چکن شامی کباب تیار۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش