5e9149a396ac9

نیویارک میں او آئی سی رکن ممالک کے سفیروں کا ہنگامی اجلاس، اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک (اسلام آباد )نیویارک میں او آئی سی رکن ممالک کے سفیروں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ۔اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی ۔ا و آئی سی نے فلسطینی کاز کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ کیا ۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی بے ادبی ،افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

او آئی سی کے مطابق عالمی برادری فسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرے،ترکی،سعودی عرب کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز منظور کی گئی ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کیطرف سے اسرائیلی جارحیت کی مذمت ۔اجلاس میں مشترکہ بیان جاری کرنے کی تجویز متفقہ طور پر منظورکر لیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں کسی کو کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے ،افغانستان